Friday, April 26, 2024

کراچی میں گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری

کراچی میں گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری
August 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) 75ویں یوم آزادی پر کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج سیاست نہیں پاکستان کی باتیں کریں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہر شخص ایک درخت لگائے تاکہ ملک سرسبزوشاداب ہو سکے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بھی قائداعظم کے مزار پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

گذشتہ شب سندھ رینجرز کی جانب سے مزار قائد پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی ڈوکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ جشن آزادی کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کئے گئے۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے نمایاں سماجی خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔