Sunday, September 8, 2024

کراچی میں گندگی اور سیوریج کے خراب نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

کراچی میں گندگی اور سیوریج کے خراب نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی
January 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں گندگی اور سیوریج کے خراب نظام  نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے گلی محلوں کا تو کیا ذکر بڑی بڑی شاہراؤں پر بھی کچرے اور گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ایم اے جناح روڈ  پرگٹر ابلنے کی وجہ سے شہر کی سب سے معروف شاہراہ بھی آلودہ ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہریوں کا امتحان ابھی ختم نہیں ہوا جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور تعفن زدہ پانی نے ان کا پیچھا  ایم اے جناح روڈ  بھی نہیں چھوڑا۔شہر کی سب سے معروف سڑک  جو بندر گا ہ تک جاتی ہے  اور جس کے اطراف میں اسکول  بھی ہیں۔ گٹرابلنے کے باعث گندے پانی اورتعفن سے بھر گئی شہری کہتے ہیں  گلی محلوں کی حالت تو خراب تھی ہی لیکن اب سڑکوں کی حالت بھی ابتر ہوگئی ہے۔