Sunday, May 12, 2024

کراچی میں گزشتہ روزشروع ہونیوالی بارش سےنشیبی علاقےمتاثر

کراچی میں گزشتہ روزشروع ہونیوالی بارش سےنشیبی علاقےمتاثر
August 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش سےنشیبی علاقے متاثر ہیں،ضلع وسطی اور غربی میں کئی علاقوں  میں پانی جمع ہوگیاہے، سرجانی ٹاون،نارتھ کراچی کے مکینوں کی زندگی کسی امتحان سےکم نہیں،گھروں کےباہر بھی پانی ہے اور گھروں کےاندر بھی ،مکین کہتےہیں حکومت مدد کرنے نہیں آرہی ۔

کراچی میں زیادہ بارش  کا  مطلب زیادہ پریشانی ہے ، جگہ جگہ بارش کا پانی جمع  ہوگیا ، ضلع وسطی اورضلع غربی سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں  سڑکیں زیرآب آگئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی کےعلاقے پانی میں ڈوب گئےہیں ، گلی نہر کا منظر پیش کررہی ہے میدان  ندی کانظارہ دےرہےہیں ، صرف باہر ہی نہیں پانی گھروں میں بھی موجود ہے۔مکین شدید مشکل میں ہیں اورکہیں سےمدد نہیں آرہی۔

یوسف گوٹھ  کی گلیوں میں کھڑے رکشے اورٹھیلے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، شہری سوال کرتے ہیں  حکومت کب اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں نےمطالبہ کیاکہ حکومت مشکل وقت میں مدد کو آئے ، مشینری لائے گھروں اور محلوں سےپانی نکالے۔