Saturday, May 11, 2024

کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
August 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گذشتہ روز سے شروع ہونےوالا بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے،کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش ہورہی ہے،شہر قائد بادلوں کی لپیٹ میں ہے،کراچی والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج شام موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں بادلوں خوب برس رہےہیں ، کل سےشروع ہونےوالا بارش کاسلسلہ جاری ، کبھی کہیں ہلکی بارش ہوتی ہے تو کبھی کہیں تیز بارش ، سڑکیں دھول کر صاف ہوگئی ہیں۔پیڑ اور پودھے بھی نکھرے نکھرے نظر آرہےہیں۔

شہرمیں کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے بتادیا ، اب تک سب سےزیادی بارش گلشن حدید  میں 105ملی میڑ ریکارڈ کی گئی ، لانڈھی میں 45ملی میڑ،پی اے ایف بیس فیصل پر 13ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمنل کےاطراف 11اعشاریہ چار ملی میڑ بارش ہوئی۔

موسم کا حال بتانےوالوں نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے ، کہتےہیں جلدی جلدی ضروری کام نمٹالیں ،کیونکہ آج شام میں موسلادھار بارش ہوگی ، جھل تھل ایک ہوجائے گا۔