Friday, April 26, 2024

کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملے کا ایک زخمی چل بسا

کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملے کا ایک زخمی چل بسا
August 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملے کا ایک زخمی چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت رفیق تنولی کے نام سے کی گئی۔ کورنگی اسٹیٹ ایجنسی پر ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔ مدعی کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد پر جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب  کریکر دھماکا ہوا تھا جس میں پندرہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں  جائے وقوعہ پر پہنچی  اور زخمیوں کو جناح اور نجی اسپتالوں میں منتقل کیا تھا ۔ پولیس اور رینجرز  نے جائے وقوعہ کو کورڈن آف کرکے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا تھا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ریلی بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر کی طرف رواں تھی کہ  موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار  حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔  تفتیشی حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے  شواہد اکھٹے کیے تھے ۔