Friday, May 10, 2024

کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد سے اب تک کئی علاقوں میں بجلی بند

کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد سے اب تک کئی علاقوں میں بجلی بند
July 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ۔ شہر کے بیشتر علاقے رات بھر اندھیرےمیں ڈوبے رہے۔

کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سے ملیر، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈرگ روڈ ،محمودآباد،صدر  میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔

گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔

 قائدآباد،عزیزآباد،نارتھ کراچی ،گلبرگ ،لیاقت آباد،اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن  میں بھی بجلی غائب  ہے ۔

ادھر کراچی میں کے الیکٹرک کا بوسیدہ نظام عوام کی جان لینے لگا، بجلی کی  بے ہنگم لٹکتی تاریں  موت کا سامان بننے لگیں، گزشتہ روز ہلکی بارش کے بعد ایک ہی روز کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی لوگوں کا جینا محال کردیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پی ٹی آئی پر  کے الیکٹرک کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگا دیا اور شاہراہ فیصل پر دھرنے کااعلان بھی کردیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے  کہا کے الیکٹرک کےخلاف ہم خود سڑکوں پر ہیں ،اپنے وزیر کیخلاف بات بھی  کررہے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ  امتیاز شیخ نے تحریک انصاف کو مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کی دعوت دے دی ، وزیراعظم عمران خان سے معاملے کانوٹس لینے کامطالبہ بھی کردیا۔

انہوں نے کہا کے الیکٹرک کامسئلے پر تمام جماعتوں کو سیاست کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے۔