Thursday, April 25, 2024

کراچی میں گرین لائن میٹرو بس کا انتظار مزید طویل ہوگیا

کراچی میں  گرین لائن میٹرو بس کا انتظار مزید طویل ہوگیا
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  گرین لائن میٹرو بس کا انتظار مزید طویل ہوگیا،مالی سال کے دو ماہ میں منصوبے کیلئے رقم جاری نہ ہونے کا انکشاف ہواہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کراچی میں گرین لائن کامنصوبہ شروع تو کیالیکن اس کے لئے رقم نہ دی ، سرجانی تا گرومندر گرین لائن میٹرو کے فیز ون کا ایک اسٹیشن بھی مکمل نہیں  ہوا۔ گرین لائن میٹرو بس کے انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی نامکمل ہے ،   منصوبے کا سنگ بنیاد 2016 میں رکھا گیا تھا  جسے 2017 میں مکمل کیا جانا تھا۔ سابقہ حکومت نے رواں سال افتتاح کی تین مرتبہ تاریخ دیں مگر تاریخیں گزرگئیں لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ گرین لائن کے فیز ون پر 24 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ ہے ، تاخیر کی صورت میں  اس لاگت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔