Friday, May 17, 2024

کراچی میں گرین لائن بسیں چل پڑیں، ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش

کراچی میں گرین لائن بسیں چل پڑیں، ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش
December 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرین لائن بسیں ٹریک پر چل پڑیں مگر پہلے ہی دن ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہو گئیں۔

گرین لائن بس سروس چل پڑی۔ مسافروں کو لیکر پہلی بس صج آٹھ بجے سرجانی ٹاون سے روانہ ہوئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی اسٹیشن پر موجود تھی۔ مسافروں نے پہلے ٹکٹ لئے اور پھر بس میں سوار ہو گئے۔ خواتین، بزرگ اور جوان سب ہی خوش نظر آئے۔

گرین لائن بس سروس کے شروع میں بائیس میں سے گیارہ اسٹیشنز فعل ہیں۔ ابتدائی طور پر پچیس بسیں  روٹ پر نکالی گئی ہیں۔ دس جنوری سے بسوں ، اسٹیشنز اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ شہری کہتے ہیں دیر آئے درست آئے۔

گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جارہی ہے۔ بس کا زیادہ سے زیادہ ٹکٹ پچپن روپے ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے کارڈ سروس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔