Thursday, March 28, 2024

کراچی میں گرمی کی نئی لہر ، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

کراچی میں گرمی کی نئی لہر ، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا
October 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی کی نئی لہر آگئی۔ پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا ۔ دن بھر میں سمندری ہوائیں بھی معطل رہیں جس کے باعث شہر قائد کے باسی گرمی سے بے حال ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 5 سے 7 روز تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ عوام صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نکلتے وقت احتیاط کریں۔ ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت نے جناح اسپتال، سول اسپتال سمیت تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسپتالوں کے بھیجے گئے خط میں کہا گیا  ہے ایمرجنسی سروسز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے ۔ ہیٹ ویو کے لئے فوری طور پر خصوصی وارڈز بنائے جائیں اور تمام ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائے۔