Friday, May 3, 2024

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
May 3, 2019
 کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ آج بھی درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سمندری ہوائیں بھی تھم تھم کر چلنے لگیں ۔ کراچی میں گرمی کی لہر کا راج برقرار ہے ، گزشتہ روز کی طرح آج کا دن بھی سخت ہو گیا، ہیٹ ویو  سے شہری پریشان دکھائی دیتےہیں ، دوسری جانب سمندری ہوائیں بھی خفا ہو گئیں اور تھم تھم کر چلنے لگیں جس سے موسم کی سختی میں اضافہ ہو گیا ۔ شہری کڑک دھوپ سے بچنے کےلئے سائے کی تلاش کرتے نظر آتے ہیں دوسری طرف حیدر آباد میں شدید گرمی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرمجبور کردیا۔ شہریوں نے دھوپ سے بچنے کیلیے ٹوپیاں خریدنا شروع کر دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیپس پہننے سے نہ صرف وہ شدید گرمی سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ دھول مٹی سے بھی حفاظت ہوجاتی ہے۔ گرمی کے موسم میں کیپس کا استعمال زیادہ ہوجانے کے باعث اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سیاہ چشموں ، چہرہ اور گردن ڈھانپنے والے رومال ، کپڑے کے دستانوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے ۔