Monday, September 16, 2024

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ، درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ، درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
March 30, 2018

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی کی لہر آج بھی برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔

 موسم کاحال بتانے والوں نے کہا کہ فی الحال درجہ حرارت اکیتس ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن آہستہ آہستہ پارہ چڑھے گا اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ۔ شہریوں کے پیسنے چھوٹ گئے ہیں ۔

 دوسری طرف شہرکے مختلف علاقوں میں چھ سےآٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔  

 لانڈھی، کورنگی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ۔

 گلستان جوہر، گلشن اقبال اور فیڈرل بی ایریا بھی میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیاقت آباد، غیر آباد، نیو کراچی، بلدیہ ٹاون میں بھی لوڈشیڈنگ تھم نہ سکی ۔

 لائینزایریا، صدر، کھارادر، ناظم آباد، لیاری اور کیماڑی میں بھی بجلی کا تعطل ہے اور کلفٹن اور ڈیفنس بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ نہیں ہیں ۔

۔  اچھی خبر یہ  ہےکہ کل سے کراچی کے موسم میں واضح تبدیلی کے امکان ہے

محکمہ موسمیات نے کہا کہ درجہ حرارت کم ہو کر موسم بہتر ہو جائے گا۔