Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں گرمی کی شدت کم لیکن لوڈشیڈنگ عروج پر

کراچی میں گرمی کی شدت کم لیکن لوڈشیڈنگ عروج پر
May 6, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت کم لیکن کے الیکٹرک نے شہریوں کا سکون غارت کرنے کی ٹھان لی۔ پہلے گیس کی کمی کا بہانہ بنایا اور اب بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک جا پہنچا۔ قیوم آباد، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گسلتان جوہر، گلشن اقبال، نیو کراچی، ناظم آباد، نیوٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ شہریوں کی رات جاگ کر گزرتی ہے اور لوڈشیڈنگ نے دن میں بھی تارے دکھا دیئے ۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ میں ایک سے تین گھنٹے اضافہ کیا گیا ہے اور تو اور جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی وہاں بھی 3 گھنٹے کیلئے بند کی جارہی ہے ۔ ترجمان نے کہا صورتحال بہتر ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں ۔