Friday, April 26, 2024

کراچی میں گرمی کی شدت کا اثر سندھ اسمبلی تک جا پہنچا

کراچی میں گرمی کی شدت کا اثر سندھ اسمبلی تک جا پہنچا
June 22, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں گرمی کی شدت کااثرسندھ اسمبلی تک جاپہنچا،پانی کی قلت اورطویل لوڈشیڈنگ پرارکان کاپارہ چڑھ گیا،حکومت اورکےالیکٹرک کوتنقیدکانشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن ارکان ایک ہوگئے،کراچی میں گرمی سےہلاکتوں پرافسوس کااظہارکیا گیا ۔ ایوان میں جاں بحق افراد کیلئےفاتحہ خوانی کےساتھ ابررحمت کیلئےبھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اپوزیشن نےانسانی جانوں کےضیاع پرحکومت اورکےالیکٹرک کےخلاف مقدمہ درج کرنےکامطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کی دیکھا دیکھی حکومتی جماعت بھی میدان میں آگئی،پیپلزپارٹی نےبھی کےالیکٹرک کےخلاف دھرنےاوراحتجاج کی تجویزپیش کردی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیرجاوید ناگوری ایم کیوایم پربرس پڑے،جس پرایم کیوایم نےشدیداحتجاج کیا،ڈپٹی اسپیکرنےکچھ لمحات کیلئےجاویدناگوری کامائیک بندکرادیااوردونوں جانب سےاداکئےجانےوالےالفاظ کارروائی سےحذف کرادیے۔