Thursday, April 25, 2024

کراچی میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک ہے : شرجیل میمن

کراچی میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک ہے : شرجیل میمن
June 28, 2015
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کی اموات کی ذمہ دار  وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک ہے۔ عباسی شہید اسپتال کراچی کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کراچی الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لیا،کہنے لگے کہ کے الیکٹرک کراچی سے اربوں روپے کماتا ہے مگر اپنے سسٹم پر نہیں لگاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،انہوں  نے وارننگ دی کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے۔ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت  پر بھی بھرپور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خود کو بری الزمہ قرار دے رہی ہے ،انہوں نے گھوسٹ ملازمین کے سد باب کے لیے  اپنے کردار کا بھی ذکر کیا۔