Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں گرمی کی انٹری ، شہر قائد کا پارہ چڑھنے لگا

کراچی میں گرمی کی انٹری ، شہر قائد کا پارہ چڑھنے لگا
March 29, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی نے پھر انٹری کر لی۔ شہر قائد کا پارہ چڑھنے لگا۔ آج درجہ حرارت  38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 اپریل کا مہینہ قریب آتے آتے ہی شہر قائد میں سورج نے آنکھیں دکھانا  شروع کر دی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے گذشتہ برس کی طرح اس بار بھی ہیٹ اسٹروک کی  پیش گوئی کر دی۔

 ہیٹ اسٹروک الرٹ کے باوجود کراچی سمیت سندھ  کے بیشر اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں کیے گئےجس پر شہری بھی فکرمند ہی دکھائی دیتے ہیں۔

 طبی ماہرین کہتے ہیں گرمی کی شدت گذرتے وقت کے ساتھ بڑھے گی، ایسے میں شہری گھر میں بنی ہوئی خوراک کا استعمال کریں اور گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں۔

 دوسری جانب کراچی میں مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کی گئی جبکہ رمضان المبارک بھی اسی دوران شروع ہو گا۔