Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا
March 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) اکتوبر کے مہینے میں جون کی گرمی نے کراچی کے شہریوں کو دن میں ہی تارے دکھادیے گرمی اور دھوپ کی شدت سے اہلیان کراچی پریشانی کا شکار ہیں۔ضلع وسطی میں انتظامیہ نے شہریوں پر احسان کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیمپ تو لگایا لیکن پانی اور دیگر ضروری سامان رکھنا بھول گئے ۔ ملازمین نے ازخود پانی اور برف کا انتظام کیا۔ ڈائریکٹر موسمیات عبدالرشید کے مطابق کراچی میں جمعے کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات اور جمعے کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری عبور کرسکتا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو پانی اور دیگر مشروبات کے استعمال جب کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دے دیں ۔