Thursday, April 18, 2024

کراچی میں گرمی سے ہلاکتیں، عابد شیر علی نے ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا، سندھ کے وزرا اربوں روپے باہر بھیج رہے ہیں: عابد شیر علی

کراچی میں گرمی سے ہلاکتیں، عابد شیر علی نے ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا، سندھ کے وزرا اربوں روپے باہر بھیج رہے ہیں: عابد شیر علی
June 24, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سینکڑوں اموات سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئیں۔ متاثرہ لوگوں کا بندوبست نہ کرنے کے ذمہ دار افراد کو الٹا لٹکا دینا چاہیے۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کے الزام کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ذمہ دار نااہلی کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ کراچی میں حبس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے تھی لیکن سندھ حکومت کو عوامی فلاح وبہبود سے کوئی دلچسپی نہیں جبکہ سندھ کے وزرا لانچوں میں اربوں روپے بھر کر سمندر کے ذریعے باہر بھیجنے میں مصروف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بجلی بلوں کی مد میں کراچی واٹر بورڈ کےذمہ واجب الادا بیس ارب روپے بھی وفاقی حکومت نے ادا کیے۔