Friday, April 26, 2024

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا
May 30, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ ناظم آباد، ملیر، مہران ٹاؤن، صفورہ، گلستان جوہر میں بجلی کی بندش رہنے لگی۔

سعود آباد، شاہ فیصل، پپری، گلشن معمار میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ لیاقت آباد میں رات کے اوقات میں بھی دو سے ڈھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ شہری کہتے ہیں کے الیکٹرک کو شکایت کرو تو فالٹ یا مرمتی کام کا بہانہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب  کے الیکٹرک کا کہنا ہے بجلی چوری، کنڈوں کے باعث فالٹس اور پی ایم ٹی ٹرپنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ شہر کو تین ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق مقامی فالٹس کی درستگی کیلئے عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے۔