Friday, April 19, 2024

کراچی میں گرد آلود ہوائیں، کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش

کراچی میں گرد آلود ہوائیں، کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش
September 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی، ملیر، صدر، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

سمندری طوفان کے اثرات سے کراچی میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، بادلوں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ کچھ علاقوں میں ہلکی و تیز بارش بھی ہوئی ہے۔

گلستان جوہر میں پول رکشے پر گرگیا تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا، فریئر ہال کے قریب بھی پول کار پر گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے صوبے میں آج طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ میں اربن فلڈنگ نے الرٹ جاری کردیا۔

ادھر سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر شدید بارش جبکہ دادو شہر اور گردونواح میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ  موسلادھار بارش ہوئی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، کینٹ، والٹن روڈ، ڈیفنس، بھٹہ چوک اور دیگر علاقوں میں بادل برسے۔