Thursday, April 25, 2024

کراچی میں گذشتہ روز دہشتگردی کے دو واقعات کے الگ الگ مقدمات درج

کراچی میں گذشتہ روز دہشتگردی کے دو واقعات کے الگ الگ مقدمات  درج
December 16, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ روز دہشتگردی کےدو واقعات کےالگ الگ مقدمات سی ٹی ڈی میں درج کرلئے گئےہیں،دونوں واقعات کی تحقیقات سی ٹی ڈی کرئے گی،پولیس نےاب تک کی تمام معلومات اور شوائد سی ٹی ڈی کےحوالے کردیا۔

بلاول ہاؤس کےقریب غیرملکی باشندوں کو بم ڈیوائس سےاڑنے کی کوشش اور یونیورسٹی روڈ پر دستی بم حملے  کے دونوں واقعات سی ٹی ڈی  میں درج کرلئے گئے،  بم ڈیوائس واقعے کا مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹرکی مدعیت میں درج کیاگیا جبکہ یونیورسٹی روڈ دستی بم حملےکا مقدمہ رینجرز اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

دونوں مقدمات نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کئے گئےہیں اورمقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

گذشتہ روزموٹرسائیکل سوار ملزمان نےغیرملکی افراد کی کار میں بم ڈیوائس لگائی تھی جوخوش قسمتی پھٹ نہ سکی تھی جبکہ یونیورسٹی روڈ پردستی بم حملے میں رینجرز اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔