Friday, May 10, 2024

کراچی میں گذشتہ دنوں کی نسبت آج گرمی کچھ کم پڑے گی ، محکمہ موسمیات

کراچی میں گذشتہ دنوں کی نسبت آج گرمی کچھ کم پڑے گی ، محکمہ موسمیات
April 13, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ دنوں کی نسبت آج گرمی کچھ کم پڑے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سینتس ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ کراچی والے آج سکھ کا سانس لیں گے ، گرمی کم پڑے گی ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتےہیں جنوب مغربی سے تیز ہوائیں چل پڑی ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ کہیں کہیں بادل بھی سورج کا مقابلہ کرنے کے لئے موجود ہیں۔ دوسری طرف موسم میں کچھ بہتر ضرور آئی ہے لیکن بجلی لوڈشیڈنگ میں نہیں ۔ سی ایس جی سی اور کے الیکڑک کے درمیان گیس تنازع پرعوام رل گئے ۔ شہر کےمختلف علاقوں میں آج بھی آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ تکنیکی خرابی اور مرمت کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند ہے۔ بجلی کی بار بار بندش سےشہری پریشان ہیں ۔ طالب علموں کو بھی مشکلات سامنا ہے ۔ امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے میڑک طلبا پریشان ہیں۔ دکانوں اور مارکیٹوں میں بجلی کی بندش سے کاروبارمتاثر ہو رہا ہے۔ کے الیکڑ ک ترجمان نے کہا  گیس کی ناکافی سپلائی سے 500 میگاواٹ شارٹ فال ہے ، جس کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ کرنی پڑ رہی ہے  ۔