Thursday, May 9, 2024

کراچی میں گداگر بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کراچی میں گداگر بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
January 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گداگر مافیا کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا پلان ترتیب دے دیا۔ گداگر بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کراچی پولیس چیف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں غیر مقامی افراد سمیت غیر ملکی افغان، برمی اور بنگالیوں کی بڑی تعداد گداگری میں ملوث ہے۔ اجلاس میں کراچی کو نو بیگر زون بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی کو بیگر فری زون بنانے کیلئے مرحلہ وار شہر کے تمام اضلاع کو گداگروں سے پاک کیا جائیگا۔ گداگر بچوں کو سڑکوں سے اٹھا کر کورنگی اور ملیر کے شیلٹر ہومز میں منتقل کیا جائیگا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گدگروں کے خاندان میں شامل چھوٹے بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ ٹیسٹ کی مدد سے بچوں کے اغواء اور گداگر مافیا کے کرداروں کو بے نقاب کیا جائیگا۔ ڈی این اے کی مدد سے بچوں اور ان کے والدین کی شناخت کی کوششیں بھی کی جائیگی۔

کراچی پولیس چیف نے بچوں کی گمشدگی اور اغوا کے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گدا گر مافیا اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔