Monday, May 6, 2024

کراچی میں گاڑیوں کے پینل چوری کی وارداتوں سے شہری پریشانی کا شکار

کراچی میں گاڑیوں کے پینل چوری کی وارداتوں سے شہری پریشانی کا شکار
January 4, 2019
کراچی(92 نیوز) کراچی میں گاڑیوں کے پینل چوری ہونے کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشانی کا شکار  ہیں۔ عوام نے  پولیس سے موثر کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی شہر میں گاڑیوں کا سامان چوری ہونا معمول بن گیا۔ گاڑی کی بیٹری اور ٹیپ ہو  یا پھرساونڈ سسٹم ،ٹائر اورسائیڈ مرر کچھ بھی محفوظ نہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری ان بڑھتی وارداتوں سے شہری بھی پریشان ہیں۔ کہتے ہیں ایسی وارداتوں میں کچرہ چننے والے بچے اور پارکنگ مافیا ملوث ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے گاڑیوں کے پینلز اور دیگر سامان چوری ہونے کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے موثر کارروائیاں کرنے اور شہر میں زیادہ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر زور دیا ہے۔