Thursday, March 28, 2024

کراچی میں گاڑی چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا

کراچی میں گاڑی چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا
July 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گاڑی چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں 11، جون میں 20 گاڑیاں اور 235 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔ کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج برقرار ہے۔ پولیس کی تفتیش پر سوالات اٹھ گئے ۔ 6 ماہ کے دوران 900 لٹیرے ضمانتوں پر رہا ہو گئے اور دوبارہ شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ۔ شہر قائد میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چھینے اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ موبائل فون چھیننا تو بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے ۔ مئی اور جون میں شہریوں کو 165 گاڑیوں، جبکہ 2980 موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ صرف جون میں لٹیرے 1877 موبائل فون لے اڑے ۔ رواں ماہ کے 10 دن کے دوران 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کی جا چکی ہیں جبکہ 600 سے زائد افراد کو موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا ۔