Saturday, April 27, 2024

کراچی میں کے الیکٹرک کے تار شہریوں پر موت بن کر ٹوٹ پڑے

کراچی میں کے الیکٹرک کے تار شہریوں پر موت بن کر ٹوٹ پڑے
July 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کے تار شہریوں پر موت بن کر ٹوٹ پڑے۔ کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی میں ہلکی بارش نے بھی کےالیکڑک سٹم کا پول کھول دیا۔ نہ طوفانی ہوئیں چلی نہ طوفانی بارش ہوئی۔ پھر بھی کے الیکڑک کے تار شہریوں پر موت بن کر ٹوٹ پڑے۔ کارساز روڈ پر بجلی کے تار موٹرسائیکل سوار شخص پر گر گئے۔ پچاس سالہ موٹرسائیکل سوار چند لمحوں میں ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ کریم آباد میں مسجد کے قریب سے گزرنے والا شخص کرنٹ لگنے سے جان سے گیا۔ ملیر ماڈل کالونی اور ہجرت کالونی میں دو افراد کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے۔ ناگن چورنگی کے مسلم ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ناگن چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص انتقال کر گیا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے بجلی کے کھمبوں پر بے ہنگم تاروں کی تنصیب سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ریڈ زون سے تاریں ہٹانے کے لئے ایک ماہ اور پورے شہر سے ہٹانے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا تھا۔ مقررہ وقت میں تاروں کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ عدالت نے دیگر فریقین سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لیں۔