Friday, March 29, 2024

کراچی میں کیماڑی ٹرمنل ون پر لگنے والی آگ بجھا دی گئی

کراچی میں کیماڑی ٹرمنل ون پر لگنے والی آگ بجھا دی گئی
September 3, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کیماڑی ٹرمنل ون پر لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔ پاک بحریہ، کے پی ٹی اور کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کیلئے کام کیا۔ نجی کمپنی کے پیٹرول یونٹ میں آگ لگنے سے 24 سالہ شاہد اور 46 سالہ صالح محمد جاں بحق ہو گئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے 3 افراد  سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج  ہیں جس میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔ کیماڑی آئل ٹرمینل  پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے عمل میں پاک بحریہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کے عملے نے حصہ لیا۔ ہنگامی صورتحال کے باعث آگ پر قابو پائے جانے تک آئل ٹرمینل سے تیل کی سپلائی بند کر دی گئی تھی ۔