Thursday, April 25, 2024

کراچی میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کراچی میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
July 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج شام کیبل سروسز بند نہیں ہوں گی۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمشنر کراچی کی پھرتیاں کام آگئی۔ کے الیکڑک اور کیبل آپریٹرز کے درمیان کشیدگی تھم گئی۔ مذاکرات کے بعد کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین خالد آرائیں کہتے ہیں معاونت کروانے پر کمشنر صاحب کے شکرگزار ہیں۔ یقین دہانی کروائی گئی ہے ہڑتال واپس لیتے ہیں۔ کمشنر کراچی نے کہا  کہ کے الیکڑک اور کیبل آپریٹرز اپنا کام جاری رکھیں۔ دونوں  اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشپ برقرار رکھنے کے لیئے کمیٹی بنا دی ہے ۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن  کے نمائندگان   نے کے الیکڑک حکام کو  تاریں  ہٹانے کے لیئے مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی ۔