Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
June 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہرقائد پر بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ سپرہائی وے، بحریہ ٹاؤن، پی اےایف بیس بُھلاری میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں برکھا برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔