Friday, March 29, 2024

کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
June 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں  کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رم جھم سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ کیماڑی ، بلدیہ ، ایم اے جناح روڈ سرجانی ٹاون اور نارتھ ناطم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی رم جھم نے موسم مزید خوشگوار کر دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنتوں کے دوران مزید ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہو گئی۔ کراچی میں بادل برس پڑے جس سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ سپرہائی وے پر تو بہت تیز بارش ہوئی ۔ بادلوں نے پھر قائد آباد، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر کا رخ کیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہے گا۔ لاہور شہر اور مضافات میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے موسم سہانا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی مزید پیش گوئی کی ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 24 سینٹی گریڈ رہے گا۔