Friday, April 26, 2024

کراچی میں کچرے کےنام پر سیاست جاری

کراچی میں کچرے کےنام پر سیاست جاری
August 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کچرے کے نام پر سیاست کی جارہی ہے ، سندھ اور شہری حکومتیں ایک دوسرے کیخلاف صف آراء ہیں  جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے صفائی مہم کے دوران نالوں کی گندگی اور کچرا کھلے مقامات پر پھینکنے کا الزام لگ رہا ہے ۔ پاکستان کے معاشی حب میں کچرے کے پہاڑ اور سیوریج کا بہتا پانی  سنا رہا ہے ناکام بلدیاتی ادروں کی کہانی   جبکہ  شہریوں کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی نگرانی میں صفائی مہم کا آغاز ہوا  پہلے مرحلے میں شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کا کام ہوا  لیکن مسئلے کا مکمل حل پھر بھی نہ نکلا ۔ صفائی مہم بھی شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے لگی  ، نالوں کی گندگی اور کچرے کے ڈھیر اٹھاکر کھلے میدانوں میں پھینکے جانے لگے  جس سے بیماریاں اور تعفن پھیلنے لگا ۔ شہریوں کا کہنا ہے شہر میں کچرے کے نام پر سیاست کرنے کی بجائے صفائی کرنے پر توجہ دی جائے ۔ ادھر کچرے اور الزام تراشی کی سیاست میں نامعلوم افراد پھر سر گرم ہو گئے اور  میئر کراچی وسیم اختر کےخلاف شہر کےمختلف علاقوں میں وال چاکنگ کر دی گئی ۔ وسیم اختر کےاستعفیٰ کیلئے مختلف علاقوں کی دیواروں پر نعرے لکھ دیئے گئے۔