Friday, March 29, 2024

کراچی میں کچرے کی سیاست جاری ہے

کراچی میں کچرے کی سیاست جاری ہے
August 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں کچرا اور کچرے پر سیاست جاری ہے، شہر کی گلیاں، سڑکیں، پارک اور بازار کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، شہرکی صفائی کی ذمہ دار جماعتیں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں  مصروف ہیں۔ کراچی کا کچرا کراچی میں ہی گھومنے لگا ، کچرا ایک جگہ سےاٹھاکر دوسری جگہ پھینکاجانےلگا، ملک کی معیشت کا پہیہ چلانےوالے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔

کراچی کے بیچ ویو پارک سے ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد

وفاق ، صوبائی اور شہری حکومت کے درمیان اختیارات کی جنگ نے شہر کو کچرہ کنڈی میں تبدیل کر دیا۔ تینوں  فریق ایک دوسرے کیخلاف بیانات تو داغ رہے ہیں مگر عملی اقدام  کہیں  دکھائی نہیں دیتے ۔ ادھر  گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر گندگی اور سیوریج کے پانیسے تنگ شہری سیاسی جماعتوں پر پھٹ پڑے ، جن کا کہنا ہے کہ شہر پر سیاست تو بہت کی جا رہی ہے ، ایک سے ایک دعویٰ سننے کو مل رہا ہے کراچی کو اپنا شہر تو سب کہہ رہے ہیں مگر اہلیان کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی سیاست کی نذر ہو گیا

دوسری  جانب کراچی میں کچرے کے باعث مکھیوں کی بھرمار سے تنگ  شہری سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے  میئر کراچی اور 6 اضلاع  کے چیئرمین کو آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا نوٹس جاری کر دیا۔