Saturday, May 18, 2024

کراچی میں کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام ماہی گیروں کیلئے بوٹ ریس کا انعقاد

کراچی میں کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام ماہی گیروں کیلئے بوٹ ریس کا انعقاد
March 23, 2019

 کراچی (92 نیوز) مادر وطن سے محبت اور عقیدت کے اظہار کیلئے کراچی میں کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام ماہی گیروں کیلئے بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ 20 سے زائد کشتیوں نے حصہ لیا۔

 تقریب سے خطاب میں ڈی جی کوسٹ گارڈ سکندر رانجھا کا کہنا تھا کہ ماہی گیر معیشت کا بڑا حصہ ہیں،ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام منعقد کیا گیا۔

ریس کے فاتح ماہی گیر خوشی سے سرشار ہیں۔ کہتے ہیں کہ کوسٹ گارڈ کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

ڈی جی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وسائل میں اضافے سے کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔