Friday, April 26, 2024

کراچی میں کورونا پر 3 یوسیز میں 14 دن کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی میں کورونا پر 3 یوسیز میں 14 دن کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی کی 3 یوسیز میں 14 دن کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

کورنگی کی یوسی دو ناصر کالونی، شاہ فیصل کی یوسی 5 گرین ٹاؤن اور یوسی ون ماڈل کالونی شامل ہیں۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کے ضلع جنوبی میں 3 ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔