Sunday, May 12, 2024

کراچی میں کورونا آئوٹ آف کنٹرول، 11 یونین کونسلز سیل

کراچی میں کورونا آئوٹ آف کنٹرول، 11 یونین کونسلز سیل
April 11, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا آئوٹ آف کنٹرول ہونے پر ضلع ایسٹ میں 11 یونین کونسلز کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے رینجرز اور پولیس کی نفری کو 11 یوسیز کو سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ان یوسیز میں نہ جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی۔ ڈی سی ایسٹ یوسی 9گلشن 2، یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری، ایسٹ یوسی 6 گیلانی ریلوے، یوسی 7 ڈالمیا، یوسی 8 جمال کالونی کو سیل کرنے کے احکامات صادر کردئیے گئے۔ ڈی سی ایسٹ یوسی 13 صفورہ، یوسی فیصل کینٹ، یوسی 2 منظور کالونی کو مکمل بند کردیا جائے، ڈی سی ایسٹ یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کواٹر بھی مکمل بند رہیں گے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے دکانیں بند کروانا شروع کردیں۔  پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ شہریوں کو گھروں کی طرف بھیجا جارہا ہے، پولیس نے لائوڈ اسپیکر پر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا اعلان کردیا۔