Saturday, April 20, 2024

کراچی میں کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کا انکشاف

کراچی میں کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کا انکشاف
August 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کا انکشاف ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے جعلی  ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق جعلی ڈاکٹر امجد 15 سال سے سرکاری اسپتال میں لوگوں کا علاج کر رہا تھا۔ جعلی ڈاکٹر امجد کا اسپتال کے برابر میں میڈیکل اسٹور ہے۔ جعلی ڈاکٹر سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کر لیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ مبینہ جعلی ڈاکٹر آٹھویں کلاس پاس بتایا جاتا ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جانچ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔