Friday, April 19, 2024

کراچی میں کورنگی مہران ٹاؤن کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، 15 مزدور جاں بحق

کراچی میں کورنگی مہران ٹاؤن کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، 15 مزدور جاں بحق
August 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آتش زدگی کا المناک واقعہ پیش آیا۔ کورنگی مہران ٹاؤن کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر 16 مزدور جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔ امدادی ٹیموں کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رینجرز اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے فیکٹری عملہ کے مطابق اندر 25 کے قریب لوگ تھے۔