Thursday, April 25, 2024

کراچی میں کنٹریکٹ پر کورونا وارڈز میں تعینات نرسز کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج

کراچی میں کنٹریکٹ پر کورونا وارڈز میں تعینات نرسز کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج
August 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کنٹریکٹ پر کورونا وارڈز میں تعینات نرسز نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس نے 10 میل نرسز کو حراست میں لے لیا۔ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کیخلاف میدان میں آگئے ۔ سندھ میں 5 ماہ پہلے 1200 نرسوں کو 3 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا لیکن 5 ماہ بعد بھی مستقل نہ کیا گیا تو نرسنگ اسٹاف کراچی پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین کا صبر جواب دینے لگا تو پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنا شروع کر دیا لیکن پولیس آڑے آگئی اور متعدد مظاہرین کو دھر لیا ۔ محکمہ صحت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی نہ آیا تو مظاہرین نے میڈیا کے سامنے ہی مطالبات دہرا دیے ۔ پولیس نے مظاہرین کی پیشرفت روکے رکھی تو نرسنگ اسٹاف والس پریس کلب پہنچ گئے ۔