Thursday, April 25, 2024

کراچی میں کمسن بچی بربریت کا نشانہ بن گئی

کراچی میں کمسن بچی بربریت کا نشانہ بن گئی
January 19, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایک اور کمسن بچی بربریت کا نشانہ بن گئی ہے۔ آٹھ سال کی بچی کورنگی میں کچرا کنڈی سے زخمی حالت میں ملی ۔ کمسن بچی کے جسم پر تیز دھار آلے سے وار کیے گئے ہیں ۔ نامعلوم افراد بچی کو مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے ہیں ۔ ریسکیواہلکاروں نے بچی کو سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ  پولیس کے مطابق بچی سے تین افراد نے زیادتی کی ہے ۔ دوسری طرف ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچی کا علاج جاری ہے۔