Monday, May 6, 2024

کراچی میں کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے ملزم کا بچیوں سے زیادتی کا انکشاف

کراچی میں کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے ملزم کا بچیوں سے زیادتی کا انکشاف
May 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ ملزم امجد کا پانچ تھانوں کی حدود میں رہنے والی بچیوں سے زیادتی کا انکشاف ہو گیا۔ ڈی این اے بھی میچ کرگیا۔ پولیس رپورٹ نے بھی ملزم کا ڈی این اے پانچ بچیوں کے ڈی این اے کیساتھ میچ ہونے کی تصدیق کر دی۔ زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف ٹاؤن، سکھن اور قائد آباد تھانوں میں درج ہوئے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم امجد عرف ذاکر ایک خطرناک ملزم ہے اور کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔ پولیس نے کیس سے متعلق اپنی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس میں سفارش کی گئی ہے کہ ذیادتی کے مقدمات میں گرفتار 3 ملزمان میں سے دو ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کے ڈی این اے بچیوں کے ساتھ میچ نہیں ہوئے لہذا دونوں کو رہا کیا جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔