Friday, April 19, 2024

کراچی میں کلب روڈ کے قریب 54 انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی

کراچی میں کلب روڈ کے قریب 54 انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی
November 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر میٹروپول کے قریب سڑک اور سیوریج لائن شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ہے ۔ رواں سال چوتھی اور نومبر میں دوسری مرتبہ سیوریج لائن دھنس گئی۔ واٹر بورڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر مرمتی کام شروع کر دیا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے 24 گھنٹے کے دوران نئی لائن ڈال دی جائے گی ۔ 60 سال پُرانی سیوریج لائن کی تبدیلی کے باعث کلب روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ شارع فیصل پر میٹرو پول کے قریب سڑک کی تعمیر سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ صرف 2 سال کے دوران سڑک پانچ مرتبہ دھنس چکی ہے ۔ سیوریج نظام کی تباہی حالی اور سڑک کی تعمیر کیلئے استعمال کیے گئے میٹریل پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں ۔