Thursday, March 28, 2024

کراچی میں کل رات سے پھر موسلادھار بارشوں کا امکان

کراچی میں کل رات سے پھر موسلادھار بارشوں کا امکان
August 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کل رات سے پھر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو حیدرآباد سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کل رات سے سندھ کے جنوبی علاقے میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ شروع ہونے کو تیار ہے۔ جمعے اور ہفتے کے روز کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دو سے تین روز کے دوران تیز موسلادھار بارشیں ہوں گی ۔ جمعے کے روز کراچی میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلنڈنگ کا ایک بار پھر خدشہ پیدا ہو گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں دو روز سے مون سون ہواوں کا سلسلہ منقطع ہے ۔ ہوا کا سلسلہ نہ ہونے کے وجہ سے اسلام باد ،پنجاب اور کے پی کے میں شدید حبس ہے ۔ آئندہ چھتیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، گجرانوالہ ، سیالکوٹ ، لاہور ، ہری پور ، ایبٹ آباد اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔