Thursday, April 18, 2024

کراچی میں کسٹم حکام کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں کارروائی، دکانداروں نے سامان لے جانےکا الزام لگا دیا

کراچی میں کسٹم حکام کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں کارروائی، دکانداروں نے سامان لے جانےکا الزام لگا دیا
November 3, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رات گئے جامعہ کلاتھ مارکیٹ میں کسٹم حکام نے کارروائی کی۔ دکانداروں نے کسٹم اہلکاروں پر تالے کاٹ کر سامان لے جانےکا الزام لگا دیا۔ دوسری جانب چھاپے کے خلاف دکاندار سڑکوں پر نکل آئے ۔ دکانداروں نے جامعہ کلاتھ روڈ بلاک کر دیا ۔ جامعہ الائنس مارکیٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں نے رات کے اندھیرے میں مارکیٹ میں کارروائی کی۔ کارروائی سے قبل اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ۔ چیئرمین جامع الائنس ارشاد کا کہنا ہے کسٹم حکام دکانوں سے 3 ٹرک  بھر کر سامان لے گئے۔ ثابت کرسکتے ہیں تمام مال قانونی ہے۔