Friday, April 26, 2024

کراچی میں کسانوں کا بلاول ہاؤس کی جانب مارچ ، پولیس نے دھو ڈالا

کراچی میں کسانوں کا بلاول ہاؤس کی جانب مارچ ، پولیس نے دھو ڈالا
December 11, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) پنجاب کے بعد سندھ کے کسان بھی مطالبات کیلئے سڑکوں پرآگئے ۔ کسانوں نے بوٹ بیسن پر دھرنا دیا ۔ بلاول ہاؤس کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے پانی کی توپ چلادی ۔ مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔ 15 سے زائد کسانوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
پنجاب میں کسانوں کی حمایت کرنیوالے بلاول بھٹو سندھ میں خاموش کیوں؟مظاہرین کا سوال،،،
سندھ بھر سے کسان بوٹ بیسن چورنگی پر اکٹھے ہوئے تو پولیس تشدد کے بعد علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا ۔
کسانوں نے کاشتکاروں کا معاشی قتل بند ہو کا نعرہ لگاتے ہوئے بلاول ہاؤس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے واٹر کینن سے دھو ڈالا ۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔

کسانوں کا مطالبہ تھا کہ گنے کی سرکاری قیمت 182 روپے دلائی جائے ۔ شوگر ملز چلوائی جائیں ۔
پولیس کی بھاری نفری نے جیالوں کے قائد کے گھر جانیوالے نہتے مرد و خواتین کسانوں کو پہلے روکا ۔ آگے بڑھنے کی کوشش پر پولیس حرکت میں آئی اور
پانی کی توپ سے مہمان کسانوں کی تواضع کی آنسو گیس اور لاٹھیاں چلائیں ۔
پولیس نے کلفٹن کی گلیوں اور سڑکوں پر بھاگ دوڑ کرکے 50 کسانوں اور انکی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا۔