Friday, April 19, 2024

کراچی میں کرپشن کر کے اتنے لوگ بھاگ رہے ہیں کہ انکو جہاز میں سیٹیں نہیں مل رہیں : شیخ رشید

کراچی میں کرپشن کر کے اتنے لوگ بھاگ رہے ہیں کہ انکو جہاز میں سیٹیں نہیں مل رہیں : شیخ رشید
June 25, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات سنگین ہیں، معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف الزامات سے بہت کچھ سامنے آرہا ہے۔ وزیراعظم کو ایوان میں آکر سب کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ قومی اسمبلی محض ڈبیٹنگ کلب بن چکی ہے۔ کرپشن کر کے اتنے لوگ دبئی بھاگ رہے ہیں کہ جہاز میں سیٹیں بھی نہیں مل رہیں۔ شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔