Friday, April 19, 2024

کراچی میں کرپشن فری اورخوبصورت پاکستان واک

کراچی میں کرپشن فری اورخوبصورت پاکستان واک
March 21, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی جانب سے"کرپشن فری اورخوبصورت پاکستان" کےعنوان سےواک کااہتمام کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کےتحت آرٹس کونسل کراچی سےپریس کلب تک ریلی نکالی گئی،جس میں کمشنرکراچی شعیب صدیقی،ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبواورکاروباری شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کےافرادشریک ہوئے۔ اس موقع پرواک کےشرکا کی جانب سےکرپشن کےخلاف شدیدنعرےبازی بھی کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو کاکہنا تھاکہ کرپشن کےخلاف سب ایک پیج پرہیں،پولیس میں بھی کرپشن کےخاتمہ کےلئےکارروائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ رینجرز پرحملہ ٹارگٹڈآپریشن کاردعمل ہے، رینجرز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری رہےگا۔