Sunday, May 5, 2024

کراچی میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

کراچی میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
February 29, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مہلک کرونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا ، وائرس سے متاثرہ شخص کو سول اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور وہیں سے وائرس میں مبتلا ہو کر وطن واپس پہنچا، کرونا وائرس کے شکار شخص  کے اہلخانہ کو بھی کورانٹائین وارڈ میں داخل کرلیا گیا  ہے  ۔ ترجمان  محکمہ صحت کے مطابق  کرونا وائرس میں مبتلا شخص کے اہلخانہ کےبھی ضروری ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ۔