Sunday, May 19, 2024

کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان انس خان اور فردوس سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوا ہے، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہوچکا ہے، ملزم 2007 سے 2012 تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔