Sunday, April 28, 2024

کراچی میں کالعدم جماعت  کا دس کارندوں پر مشتمل نیٹ ورک بے نقاب

کراچی میں کالعدم جماعت  کا دس کارندوں پر مشتمل نیٹ ورک بے نقاب
January 2, 2017

 کراچی (92نیوز)کراچی میں جماعت الحرار کے گرفتار دہشت گردوں نے شہر میں نیٹ ورک کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کردیئے تینوں دہشت گردوں کو گزشتہ روز سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا تھا  ۔

تفصیلات کےمطابق سائٹ ایریا کراچی سے گرفتار جماعت الحرار کے تین دہشت گردوں نے تفتیش میں سب کچھ اگل دیا   گرفتار دہشت گرد نور ، سموں اور شاہد نے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا کہ جماعت الحرار 10 دہشت گردوں پر مشتمل منظم گروہ ہے ، گروہ سہراب گوٹھ ،منگھو پیر ، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں نیٹ ورک کو منظم کررہا تھا ۔ دہشت گرد دو کراچی پولیس کے ایس ایس پیز اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے  جس کے لیے ریکی مکمل کرلی گئی تھی ۔

ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق جماعت الحرار کا نیٹ ورک قبائلی علاقے سے چلایا جارہا ہےگرفتار دہشت گرد  وں کی نشاندہی پر پولیس نے مزید تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں جبکہ  دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد بھی برآمد کیاگیا۔