کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 150 افراد میں وائرس کی تصدیق
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی۔
ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گزشتہ گھنٹوں میں مزید 158 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، رواں ماہ کے دوران کراچی میں 4246افرادمیں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال کراچی میں12ہزار 844افراد جبکہ سندھ بھرمیں13 ہزار 8سوافراد کراچی میں مبتلا ہوئے، رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔