Friday, March 29, 2024

کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور مریضہ جاں بحق

کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور مریضہ جاں بحق
November 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈینگی بے قابو ہو گیاہے ، آج ایک اور مریضہ ڈینگی وائرس سے خالق حقیقی سے جا ملی   جب کہ درجنوں  بچے بھی مختلف اسپتال میں پہنچ گئے ۔ کراچی میں  بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں  جہاں روزانہ تقریباً 200 مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ہے ، گلستان جوہر کی رہائشی 28 سالہ مدحت فہد نجی اسپتال میں زیر علاج تھی ، جہاں آج زندگی کی بازی ہار گئی ۔ کراچی میں ڈینگی کے باعث انتقال  کر جانے والے مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جب کہ  متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 700 سے زائد ہے ۔ دوسری جانب مچھروں نے بڑوں کے بعد بچوں کو بھی ڈنگ مارنے شروع کر دیے ، سول اسپتال میں سات  ، چلڈرن اسپتال میں  11 اور سندھ حکومت اسپتال ناظم آباد میں 12 بچے ڈینگی سے متاثر ہو کر داخل ہو گئے  جس پر والدین بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔ ڈاکٹروں نے والدین کو مچھروں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی  ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں اسپرے کیا جائے، تاکہ مچھروں سے چھٹکارا مل سکے ۔